11 ستمبر 2026 - 08:51
ویڈیو+ ایران دانشمندانہ کھیل کھیل رہا ہے / ہماری پسپائی المناک تھی، ہلیری کلنٹن - 3

سابق امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ واشنگٹن ایران کے خلاف جنگ میں انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے، اور یہ کہ وائٹ ہاؤس کی حالیہ پالیسیوں کے نتیجے میں امریکہ کو انتہائی المناک پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا || سابق امریکی وزیر خارجہ، "ہلیری کلنٹن" نے نیویارک کے جڑواں ٹاورز پر حملے (9/11) کی برسی کے موقع پر ایم ایس نو (M.S Now) ایک گفتگو میں 11 ستمبر 2001 کے بعد شروع ہونے والی عراق اور افغانستان کی جنگوں پر روشنی ڈالی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی جنگ کا تذکرہ کیا۔

تیسری قسط:

سابق امریکی وزیر خارجہ بل کلنٹن نے کہا: "آبنائے ہرمز اس سے پہلے بھی کھلا تھا، لیکن بہرحال اچھا، ہم موقع دیتے ہیں کہ وہ کہہ دے کہ 'اس نے آبنائے کو کھول دیا ہے، آمدورفت جاری ہے۔'  ہم پیچھے ہٹتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ معاملات کس طرح آگے بڑھتے ہیں۔"

کلنٹن نے زور دے کر کہا: "یہ واحد چیز ہے جو ہمیں اس صورت حال سے نکلنے کے راستے جیسی چیز دے سکتی ہے۔"

ٹرمپ کے پیغامات ایران کو مثبت جواب دینے کی ترغیب نہیں دیں گے

کلنٹن نے مزید کہا کہ ایسا لگتا نہیں کہ ٹرمپ اس راستے پر چل رہا ہے، کیونکہ وہ "واقعی مذاکرات نہیں کر رہا"۔

ہلیری نے کہا: "وہ جن لوگوں کو مذاکرات کے لئے بھیجتا ہے اور جو پیغامات خود ارسال کرتا ہے، وہ ایران کو مثبت جواب دینے کی ترغیب نہیں دلائیں گے۔"

کلنٹن نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں حالیہ غیر فنی اور بے بنیاد دعوؤں اور عجیب موقف کا بھی حوالہ دیا اور کہا: "ہم پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کہہ رہی ہے کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیاں چھپا رہا ہے۔ یہ واقعہ بش، اوباما، پہلے ٹرمپ اور بائیڈن کے دور میں پیش نہیں آیا لیکن اب [مبینہ طور پر] پیش آ رہا ہے۔" [اس نے یہ نہیں کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ اور صہیونی ریاست نے حملے کئے ہیں، اور ان کا معائنہ فنی اور سلامتی کے لحاظ سے ممکن نہیں ہے!]

کلنٹن نے کہا: "امریکہ اپنی حالیہ پالیسیوں کے نتیجے میں پیچھے ہٹا ہے جو انتہائی المناک ہے، کیونکہ [اس کے بقول] ایران اس سے پہلے زیادہ مشکل صورتحال سے دوچار تھا۔"

اس کا کہنا تھا کہ "بہت زیادہ دباؤ تھا جو پابندیوں اور دیگر اقدامات کے ذریعے ایران پر ڈالا جا سکتا تھا، لیکن ٹرمپ نے ان سب کو ایک طرف رکھ دیا اور ایران کے خلاف انتہائی غیر سوچے سمجھے اور نامعقول حملے کا ارتکاب کیا، ایسا حملہ جس میں اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے یا اگر وہ دلدل میں بدل گیا تو اس سے کیسے نکلنا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ: میثم یعقوبی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha